انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کوہلی کو دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیدیا

ویرات کوہلی ریویو کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہمیشہ ہی کمزور ثابت ہوئے ہیں۔


Sports Desk September 11, 2018
ویرات کوہلی ریویو کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہمیشہ ہی کمزور ثابت ہوئے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کو ریویو لینے کے معاملے میں دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر الیسٹرکک اور جوئے روٹ نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعے کو مستحکم کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ابتدائی 12 اوورز میں ہی بھارت نے اپنے کوٹے کے دونوں ریویوز ضائع کردیے جس کی وجہ سے ٹیم کو بعد میں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔

ویرات کوہلی ریویو کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہمیشہ ہی کمزور ثابت ہوئے ہیں، اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ریویو ضائع کرچکے۔ اسی وجہ سے مائیکل وان نے انھیں ریویو کے معاملے میں دنیا کا بدترین کرکٹر قرار دیا۔

مقبول خبریں