پاک بھارت میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے کپیل دیو

دباؤ کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے، سابق کپتان


Sports Desk September 11, 2018
دباؤ کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے۔

سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دباؤ کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایشیا کپ جیتنے کیلیے بھارتی ٹیم کو کوئی مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر کپیل دیو نے کہاکہ جب تک کوئی مشورہ مانگے نہیں یا اس کو ضرورت نہ ہو نہیں دینا چاہیے۔ کوہلی کی اس ایونٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں کپیل نے کہاکہ بڑی ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔

مقبول خبریں