کراچی کے ساحلِ سمندر پر نہانے پر پابندی عائد

سمندر میں نہانے پر پابندی 30 یوم کے لیے لگائی گئی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک September 14, 2018
سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جان کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق پیر 17 ستمبر سے ہوگا اور آئندہ 30 یوم تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

مقبول خبریں