’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلا

جانی ڈیپ کی نقل کرکے عامر خان بہت مزاحیہ لگ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارف کی تنقید


ویب ڈیسک September 26, 2018
دونوں فلموں کے پوسٹرز میں اس حد تک مشابہت اتفاق نہیں ہوسکتا۔ سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

KARACHI: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم''ٹھگ آف ہندوستان''کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا تاہم پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگیا۔

بالی ووڈ میں ان دنوں جس فلم کا بے صبری سے انتظار کیاجارہا ہے وہ عامر خان اورامیتابھ بچن کی فلم ''ٹھگ آف ہندوستان''ہے، عامر خان نے فلم کا پہلا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا پوسٹر میں اپنے ساتھ امیتابھ بچن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو، مجھے یقین نہیں آرہا۔

حیرت انگیز طور پر یہ پوسٹر ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ''پائریٹس آف کیریبین''کے پوسٹر سے اس حد تک ملتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ہالی ووڈ فلم کی کاپی قرار دےدیا۔

ایک صارف نے دونوں فلموں کے پوسٹر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا یہ فلم ''پائریٹس آف ہندوستان''ہوگی۔

https://twitter.com/yasiru_vismini/status/1044471264922886144

ایک اور صارف نے فلم کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ''شرم نہیں آئی پائریٹس آف کیریبین کو کاپی کرتے ہوئے؟ عامر خان آپ جانی ڈیپ کو کاپی کرکے بہت مزاحیہ لگ رہے ہیں''۔ جب کہ ایک اور صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دونوں فلموں کے پوسٹرز میں اس حد تک مشابہت اتفاق نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/CricFan07/status/1044466313752526849

واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم 7 نومبر کو دیوالی کے موقع پرریلیز کی جائے گی، فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

مقبول خبریں