شین وارن نے سابق کپتان اسٹیو وا کو خود غرض قرار دے دیا

اسٹیو وا کو سب سے زیادہ فکر اپنی 50 سے زائد کی ایوریج کی ہی ہوتی تھی، سابق اسپن ماسٹر


Sports Desk October 02, 2018
اسٹیو وا کو سب سے زیادہ فکر اپنی 50 سے زائد کی ایوریج کی ہی ہوتی تھی، سابق اسپن ماسٹر۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON DC: آسٹریلیا کے سابق اسپن ماسٹر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق کپتان اسٹیو وا کو خود غرض قرار دے دیا۔

شین وارن کی اسٹیو وا سے پرانی دشمنی ہے اور وہ ابھی تک ان کی جانب سے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کو فراموش نہیں کرپائے، وارن نے اپنی کتاب میں تحریر کیاکہ جب اسٹیووا نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف انھیں چوتھے ٹیسٹ کی الیون سے ڈراپ کیا تو انھیں شدید مایوسی ہوئی تھی۔

سابق اسپن ماسٹر نے مزید کہا کہ میں جتنے کپتانوں کیساتھ کھیلا ان میں سب سے زیادہ خودغرض اسٹیووا ہی تھے، جنھیں سب سے زیادہ فکر اپنی 50 سے زائد کی ایوریج کی ہی ہوتی تھی۔

مقبول خبریں