بیگم سے جان کا خطرہ ہے بھارتی فاسٹ بولر شامی نے سیکیورٹی طلب کرلی

محمد شامی نے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے۔


Sports Desk October 02, 2018
محمد شامی نے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیگم حسین جہاں کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی مانگ لی۔

محمد شامی نے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے جو ان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کرچکی ہیں، اس لیے انھیں سیکیورٹی گارڈ فراہم کیا جائے، جس پر عدالت نے انھیں اس سلسلے میں ضروری چیزیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مقبول خبریں