افغان پریمیئر لیگ شاہد آفریدی کی ٹیم پکتیکا پینتھرز فتحیاب

شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی


Sports Desk October 08, 2018
شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو:فائل

افغان پریمیئر لیگ میں پکتیکا پینتھرز نے ننگر ہار لیوپرڈز کو 21 رنز سے ہرادیا۔

فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 184رنز جوڑے، محمد شہزاد53، سمیع اللہ شنواری38 اور کیمرون ڈیلپورٹ35 رنز بناکر نمایاں رہے، شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے، بین کٹنگ نے 3 اور ظاہر خان نے 2 وکٹیں لیں، حریف الیون 6 وکٹ پر 163رنز بناسکی، بین کٹنگ نے 39 بالز پر 71 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور5 چوکے شامل رہے، حشمت اللہ 49 پر ناٹ آئوٹ رہے، یوڈانا نے 2 جبکہ آفریدی نے ایک وکٹ لی، ہفتے کی شب منعقدہ تیسرے میچ میں بلخ لیجنڈز نے کابل زوانان کو 8 وکٹ سے زیر کرلیا۔

مقبول خبریں