غیرملکی دورے پر اہلیہ کو بھی ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے کوہلی

حالیہ دورہ انگلینڈ میں کوہلی کو انوشکا کے ساتھ گھومنے پھرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا


Sports Desk October 08, 2018
حالیہ دورہ انگلینڈ میں کوہلی کو انوشکا کے ساتھ گھومنے پھرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کیلیے بی سی سی آئی سے اپنا اہم قانون تبدیل کرنے کامطالبہ کردیا۔

انھوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پورے غیرملکی ٹور کے دوران اپنی بیویوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ بی سی سی آئی کے موجودہ قوانین کے تحت کسی بھی طویل غیرملکی ٹور کے موقع پر کھلاڑیوں کو صرف دو ہفتے اپنی بیگمات کے ساتھ رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔

حالیہ دورہ انگلینڈ میں کوہلی کو انوشکا کے ساتھ گھومنے پھرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے ٹیم منیجر سنیل سبرامنیم کو کہا گیا ہے کہ وہ کوہلی کی اس خواہش کے حوالے سے باقاعدہ درخواست بورڈ کو دیں، جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں