ایبٹ آبادآپریشن میں شامل امریکی کمانڈویادداشت کھوبیٹھارپورٹ

جان ڈودماغی چوٹ کی وجہ سے کارکی چابیاںرکھ کے بھول جاتاہے،امریکی میڈیا


این این آئی June 12, 2013
جان ڈو دماغی چوٹ کی وجہ سے کارکی چابیاںرکھ کے بھول جاتاہے،امریکی میڈیا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لاد ن کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والی امریکی نیوی سیل ٹیم کا ایک اہلکار دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت کھوچکاہے۔

امریکی اور برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بریڈلی میننگ کے مقدمے کی سماعت کے چوتھے روز استغاثہ کے گواہ کی طرف سے داخل جواب میں یہ چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ پر نیوی سیلزٹیم کا اہلکار جان ڈو دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت کھوچکا ہے۔



حکومتی پراسیکیوٹرز ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں کہ میننگ نے وکی لیکس کو جو دستاویزات جاری کیں وہ اسامہ کے کمپاؤنڈ کے متعلق تھیں۔ یہ فائل 29اپریل کو جمع کرائی گئی اور 4جو ن کو افشا کی گئی۔ نیوی سیلزاہلکارنے کہاکہ کبھی کبھار اس کی یادداشت کھوجاتی ہے۔ وہ کئی بار کارکی چابیاں رکھ کے بھول جاتا ہے۔ اس نے کہاکہ یادداشت کی کمی کے واقعات 2سے 3سال قبل شروع ہوئے اور یہ بن لادن کے واقعے سے قبل کے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں