آئی سی سی نے الجزیرہ سے شواہد مانگ لیے انگلینڈ نے الزام رد کردیا

قطری چینل اس حوالے سے غیر ایڈٹ شدہ فوٹیج فراہم کرے، آئی سی سی


Sports Desk October 22, 2018
قطری چینل اس حوالے سے غیر ایڈٹ شدہ فوٹیج فراہم کرے، آئی سی سی۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے الجزیرہ چینل سے تازہ ترین فکسنگ الزامات کے شواہد مانگ لیے۔

آئی سی سی کی جانب سے ایک بار پھر قطری چینل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے غیر ایڈٹ شدہ فوٹیج فراہم کرے۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ ان کے پلیئرز کے حوالے سے کوئی قابل اعتبار شواہد موجود نہیں، اس لیے وہ ان الزامات کو رد کرتے ہیں۔

مقبول خبریں