کراچی میں بجلی کا پھر بریک ڈاؤن شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، گلستان جوہر و دیگر علاقے متاثر ہوئے


Staff Reporter October 25, 2018
ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا، ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو: فائل

شہر میں بجلی کا ایک بار پھر بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤنز معمول بن گئے، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بدھ کی شب شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد، پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز، فیروز آباد، ناظم آباد اور گلزار ہجری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث متاثرہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

اس حوالے ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا تھا تاہم خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور شہر میں بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں