کنگ خان سے ملنے کیلیے مداح نے اپنی کلائی کاٹ لی

مداح کا خود کو زخمی کرنے کا مقصد کنگ خان سے ملنا تھا


ویب ڈیسک November 04, 2018
مداح کا خود کو زخمی کرنے کا مقصد کنگ خان سے ملنا تھا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نے دیوانگی کی حد پار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے کے لیے اپنی کلائی کاٹ لی۔

شوبز اداکاروں کے مداح اکثر اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں تاہم کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کے مداح نے تو دیوانگی کی حد کردی۔

کنگ خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے آئے ایک جذباتی مداح محمد سلیم نے شاہ رخ خان کی محبت میں اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ کولکتہ کے رہائشی محمد سلیم نے شاہ رخ کے گھر منت کے باہر ان سے ملنے کے لیے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ لی۔

محمد سلیم کا خود کو زخمی کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ وہ کنگ خان سے ملنا چاہتے تھے اور انہوں نے شاہ رخ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

محمد سلیم کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے دی جانے والی طبی امداد کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اورانہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں