ٹی 10 لیگ آرگنائزرز اگلا ایڈیشن کرپشن فری رکھنے کیلیے پُراعتماد

ہم آئی سی سی کی تحقیقات کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے اور اگلے ایڈیشن میں مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے، ارویندر سنگھ


Sports Desk November 15, 2018
ہم آئی سی سی کی تحقیقات کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے اور اگلے ایڈیشن میں مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے، ارویندر سنگھ۔ فوٹو: فائل

ٹی 10 لیگ کے آرگنائزرز اگلے ایڈیشن کو کرپشن فری رکھنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔

ٹی 10 لیگ کے چیف ایگزیکٹیو ارویندر سنگھ نے کہا ہے کہ لوکوہیٹگے نے ہمارے ایک کھلاڑی کو پھنسانا چاہا تھا، ہم آئی سی سی کی تحقیقات کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے اور اگلے ایڈیشن میں مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی نے سری لنکا کے سابق کرکٹر دلہارا لوکوہیٹگے پر کرپشن چارجز عائد کرتے ہوئے معطل کیا تھا۔

مقبول خبریں