جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ آصف علی کا لاٹھی چارج کیپ ٹاؤن فتحیاب

کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


Sports Desk November 19, 2018
کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 لیگ میں پاکستانی بیٹسمین آصف علی کے لاٹھی چارج نے کیپ ٹاؤن بلٹز کو ڈربن ہیٹ پر 3 وکٹ سے فتح دلادی۔

بلٹز نے 158 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا، آصف علی نے صرف 33 بالز پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین 80 رنز بنائے، گذشتہ میچ کے ہیرو محمد نواز 9 رنز تک محدود رہے۔

کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے ڈربن نے 5 وکٹ پر 157 رنز بنائے، کھایا زونڈو نے ناٹ آؤٹ 49 اور کپتان البائی مورکل نے 45 رنز اسکور کیے۔ انرچ نورتیج نے 4 وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں