کراچی؛ صدرمیں نالوں اورفٹ پاتھوں پر قائم 151 دکانیں مسمار

اسٹاف رپورٹر  پير 19 نومبر 2018
انسداد تجاوزات کے سینئرڈائریکٹربشیرصدیقی اورعملے پرایک شخص نے حملہ کردیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،رینجرزنے ایک شرپسندکوگرفتارکرکے رہا کردیا

انسداد تجاوزات کے سینئرڈائریکٹربشیرصدیقی اورعملے پرایک شخص نے حملہ کردیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،رینجرزنے ایک شرپسندکوگرفتارکرکے رہا کردیا

 کراچی: تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی جاری ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر رینبو سینٹر کے اطراف میں نالوں اورفٹ پاتھوں اور کیٹرک سہراب روڈ پر تعمیر کی گئی151 غیرقانونی دکا نیں مسمار کردیں۔

شرپسند عناصر نے محکمہ انسداد تجا وزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی اور عملے پر حملہ کردیا پولیس خاموش تماشائی بنی رہی رینجرز نے حالات پر قابو پایا ایک شخص کو حراست میں لے کر بعدازاں رہا کردیا گیا،کشیدہ صورتحال پر میئرکراچی وسیم اختر بھی صدر پہنچ گئے اور کارروائی کا جائزہ لے کر احکام جاری کیے، میونسپل کمشنر نے میئر کراچی کو کارروائی پر بریفنگ دی ، تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر صدر میں تجاوزات کے خلاف15 دن سے جاری کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات نے رینبو سینٹر کے اطراف151 دکانیں مسمار کردی، تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران شرپسند عناصر نے بلدیہ عظمیٰ کے عملے پر حملہ کردیا اس دوران سینئر ڈائریکٹر بشیرصدیقی سمیت عملے نے بھاگ کر جان بچائی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی فوری طور پر رینجرز نے صورتحال پر قابو پاکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں رہا کردیا گیا ۔

ایک دکاندار نے بلڈوزر پر چڑھ کر احجاج کیا، سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے بتایا کہ رینبو سینٹر کے اطراف میں نالوں اور فٹ پاتھوں  پر قائم 151 دکانیں مسمار کردی گئی ہیں، صدر سے تمام تجاوزات کو صاف کیا جا ئے گا ، صدر میں انسد تجاوزات مہم کے دوران اتوار کو کشیدہ صورتحال پر میئر کراچی وسیم اختر بھی صدر پہنچ گئے اور کارروائی کا جائزہ لیا ،میئر نے کارروائی سے متعلق احکام جاری کیے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ہونے والی یہ کارروائی بلاامتیاز پرامن طریقے سے جاری ہے کہیں کہیں بعض مقامات پر ہلکی اور معمولی نوعیت کی مزاحمت کا سامنا ہے لیکن بہتر اور عمدہ ٹیم ورک کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے اس پر قابو پالیا گیا ہے بلکہ کیٹرک سہراب روڈ پر واقع تمام تجاوزات کو ہٹادیا گیا ہے جس پر اطراف کے مکینوں اور دیگر شہریوں نے اس سڑک کے کشادہ ہونے پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

پر قبضہ کرکے خود تو لاکھوں روپے کماتے ہیں اور پیدل چلنے والوں سے پیدل چلنے کا حق بھی چھین لیتے ہیں ، ہمارا عزم ہے ہم کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائیں گے، وسیم اختر نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا اس دوران شہریوں نے صدر سے تجاوزات ہٹانے پر تشکر کا اظہارکیا، میئر نے کہا کہ صدر سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کئی اداروں نے تعاون کیا امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کا تعاون حاصل رہا انسداد تجاوزات آپریشن کو شہر کے دیگر حصوں تک پھیلارہے ہیں، دکاندار اور تاجر فٹ پاتھیں از خود خالی کردیں ورنہ نقصان کے وہ خود ذمے دار ہوں گے، کسی بھی اچھے کام کو روکنے کے لیے ناپسندیدہ عناصر مزاحمت تو کرتے ہی ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔