کراچی جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمارکیا جائے گا، کے ایم سی حکام


ویب ڈیسک November 20, 2018
جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمارکیا جائے گا، کے ایم سی حکام فوٹو:فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر اور لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کا لائٹ ہاؤس میں آج بھی آپریشن جاری رہا جس میں غیر قانونی دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے۔ کارروائی کے دوران کے ایم سی حکام کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

کے ایم سی حکام نے لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی آپریشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمارکیا جائے گا۔ گزشتہ روز انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران آرام باغ اور لائٹ ہاؤس میں 750 سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار کی گئی تھیں۔

مقبول خبریں