سعودی ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل میں ہرگزملوث نہیں، سعودی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 نومبر 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

ریاض: سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل میں ہر گز ملوث نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل میں ہر گز ملوث نہیں ہیں اور اب سعودی بادشاہت یا ولی عہد کے حوالے سے مزید توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی شاہ اور ولی عہد کی نمائندگی ملک کا ہر شہری کرتا ہے لہٰذا محمد بن سلمان کا ہٹانے کا مطالبہ سرخ لکیر ثابت ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کردیا کہ جمال خاشقجی کا قتل انٹیلی جنس ایجنسی کی بددیانتی پر مبنی کارروائی ہے تاہم قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔