سنتھ جے سوریا کا نام چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی سامنے آگیا

سابق کرکٹر کو بھارتی ریونیو حکام کی جانب سے ممبئی طلب کیا گیا ہے۔


Sports Desk November 23, 2018
سنتھ جے سوریا کے ساتھ2 اور کرکٹرز بھی ملوث پائے گئے مگر ان کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

NEW YORK: سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کا نام چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی سامنے آگیا۔

حکام نے ناگپور سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ پکڑی، جسے پہلے انڈونیشیا سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے سری لنکا درآمد کیا گیا اور پھر وہاں سے بھارت بھیجا گیا، اس طرح دونوں ممالک میں فری تجارت کی سہولت سے فائدہ اٹھاکر کروڑوں روپے کا ٹیکس بچالیا گیا۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے تحقیقات کیلیے سری لنکن حکومت کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں