چینی فٹبالرز کو آرمی ٹریننگ میں جھونک دینے پر انگلیاں اٹھنے لگیں

لیگ مقابلوں کے بجائے کھلاڑیوں کو فوجی کیمپوں میں مصروف رکھنے کو سیاسی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔


Sports Desk December 01, 2018
لیگ مقابلوں کے بجائے کھلاڑیوں کو فوجی کیمپوں میں مصروف رکھنے کو سیاسی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

چینی فٹبالرز کو آرمی ٹریننگ میں جھونک دینے پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

چین کے50 قومی انڈر 25 فٹبالرز کو آرمی کیمپ میں بلا کر بال کٹوانے، مختلف طرح کی مشقتوں سے گزارنے اورننگے بدن برف پر لٹانے جیسے کام کرائے گئے، یہ تمام سرگرمیاں اس وقت جاری رہیں جب ملکی کی سب سے بڑی لیگ کے مقابلے عروج پر تھے۔

ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑ جانے پر فٹبال شائقین کی بڑی تعداد حکومت پر تنقید کرتی رہی، عالمی میڈیا میں ہونے والے تبصروں میں فٹبالرز کی ٹریننگ کو حکمران کیمونسٹ پارٹی کی تشہیر کا ذریعہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں