- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
نارنجی کا رس خون کا بہاؤ بڑھانے اور یادداشت میں مفید
ہارورڈ: موسمِ سرما میں نارنجیاں ہر جگہ عام ملتی ہیں اور لوگ اس پھل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس لذیذ پھل کے دو اہم فوائد سامنے آئے ہیں جو اس کی اہمیت مزید بڑھاتے ہیں۔ اول وہ افراد جن کے ہاتھ پاؤں سن رہتے ہیں وہ ایک ماہ تک نارنجی کا رس پئیں تو اس سے یہ کیفیت جاتی رہتی ہے اور دوم اس کا جوس ڈیمنشیا سمیت کئی امراض کو لاحق ہونے سے روکتا ہے۔
ماہرین نے مسلسل 20 سال تک 28 ہزار افراد کا جائزہ لیا جس میں پھل اور سبزیوں کے دماغی قوت اور صحت سے تعلق کی تصدیق کرنا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگر کوئی مرد روزانہ اورنج جوس کے ایک چھوٹے گلاس پینے کو معمول بنالے تو اس سے حافظہ متاثر ہونے کا خدشہ 47 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
یادداشت میں رکاوٹ، سمجھنے اور فیصلہ کرنے میں مشکلات اور دیگر کیفیات دماغی عارضے کی وجہ ہوسکتی ہیں جو آخر کار جان کا خطرہ بن جانے والے ڈیمنشیا بیماری کو بھی جنم دیتی ہیں۔ اس وقت دنیا میں کروڑوں افراد اس مرض کے شکار ہیں۔ ڈیمنشیا کو یادداشت چرانے والا مرض بھی کہا جاتا ہے جس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے۔
اس تحقیق سے وابستہ مرکزی سائنس داں چانگ زینگ یوآن کہتے ہیں کہ نارنجی اور کینو کا رس، پھل اور سبزیوں کو طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو دماغ پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے دو دہائیوں تک شرکا سے سوال نامے بھروائے اور یہ کام ہارورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے انجام دیا گیا۔
سروے کی ابتدا میں شرکا کی اوسط عمر 20 سال تھی اور انہیں پانچ گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں بعض گروپ میں شرکا کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقدار میں نارنجی کا جوس، پھل اور سبزیاں کھانے کی تلقین کی گئی۔ ماہرین کے مطابق پھل اور سبزیوں کی بجائے جن افراد نے روزانہ کی بنیاد پر جوس استعمال کیا ان کی یادداشت بہتر دیکھی گئی اور انہوں نے مختلف ٹیسٹ میں دوسروں سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ نارنجی کا رس دماغی زوال اور یادداشت میں کمی کو روکنے میں بہت معاون ثابت ہوسکتا ہے ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ نارنجیوں میں موجود مختلف فلیوینوئڈز خون کی روانی کو بڑھاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔