پریا پرکاش نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
 پریاپرکاش نے کئی برسوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنےو الی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔فوٹوفائل

پریاپرکاش نے کئی برسوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنےو الی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔فوٹوفائل

ممبئی: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھارت میں  2018 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے حیرت انگیز طور پر فہرست میں پریاپرکاش نے کئی برسوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنےو الی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔

پریاپرکاش واریئر

گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں رواں سال آنکھ مارنے والی ویڈیو کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پریاپرکاش کو سرچ کیاگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں گوگل پر گزشتہ برسوں سے سنی لیون ٹاپ پر براجمان تھیں تاہم رواں برس پریا پرکاش نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

نک جونز

حیرت انگیز طور پر بھارتیوں نے رواں سال دوسرے نمبر پر گوگل پر سب سے زیادہ جس شخصیت کو سرچ کیا وہ پریانکا چوپڑا نہیں بلکہ ان کے شوہر نک جونز ہیں۔

سپنا چوہدری

گزشتہ برس بگ باس سیزن 11 میں انٹری دینے والی بھارتی ریاست ہریانا کی ڈانسر سپنا چوہدری کو بھارتیوں نے گوگل پر تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ بگ باس میں شرکت کے باعث سپنا چوہدری معمولی ڈانسر سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پنچ گئی تھیں۔

پریانکاچوپڑا

گوگل پر چوتھے نمبر پر سرچ کی جانے والی شخصیت اداکارہ پریانکا چوپڑا رہیں۔ پریانکا کی مقبولیت میں ان کے انٹرنیشنل پراجیکٹس نے اہم کردار ادا کیاجب کہ  شادی کی خبروں کی وجہ سے  بھی انہیں بھارتیوں نے گوگل پر سرچ کیا۔

آنند آہوجا

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے داماد اور سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا کو بھارتیوں نے پانچویں نمبر پر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ آنند آہوجا کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن انہیں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ شادی کے باعث شہرت ملی اور لوگوں نے ان کے بارے میں رواں سال زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کی۔

سارہ علی خان

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان رواں سال بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چھٹی شخصیت رہیں۔ سارہ علی خان کو رواں سال بالی ووڈ ڈیبیو کرنے اور وزن میں حیرت انگیز کمی کے باعث شہرت ملی۔

سلمان خان

بھارتیوں نے ساتویں نمبر پر جس شخصیت کو گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا وہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہیں۔

میگھن مارکل

رواں سال برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھنے والی ٹی وی اداکارہ میگھن مارکل کو بھارتیوں نے گوگل پر آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

انوپ جلوٹا

بگ باس سیزن12 میں شرکت کرنے والے 65 سالہ بھجن گلوکار انوپ جلوٹا  بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی بگ باس سیزن 12 ختم بھی نہیں ہوا اور انوپ جلوٹا نے مقبولیت میں بڑے بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا۔ انوپ جلوٹا کو ان کی جواں سال شاگرد جیسلین کے ساتھ تعلقات کے باعث شہرت ملی ہے۔

بونی کپور

بالی ووڈ پروڈیوسر اورآنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور رواں سال بھارت میں مقبول ترین سرچ کی جانے والی شخصیت میں دسویں نمبر پر رہے۔

سنی لیون

حیرت انگیز طور پر گزشتہ کئی برسوں سے گوگل پر سرچ کی جانے والی مقبول ترین اداکارہ کا خطاب حاصل کرنے والی سنی لیون رواں سال ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔