وزیرخزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف وفد کی ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات

اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک December 19, 2018
وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئر لڈ فنگر کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہے، آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئرلڈ فنگر بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اور حکومت کی طرف سے بجلی و گیس کی قیمتوں، ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آئیگا اور نوری کے دوسرے ہفتہ میں ہی مشن پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج کو فائن کرے گا۔

مقبول خبریں