پی اے سی کا پہلا اجلاس آج شہباز شریف کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا

پی اے سی میں 23ایم این اے اور 6 سینیٹرز شامل ہیں۔


Numainda Express December 21, 2018
پی اے سی میں 23ایم این اے اور 6 سینیٹرز شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاپہلا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاپہلا اجلاس آج صبح11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایاگیا ہے۔ پی اے سی میں 23ایم این اے اور6سینیٹرزشامل ہیں، 11 بجے ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب ہے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی منتخب کرنے کی رسمی کارروائی ہو گی۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا،یہ کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوں گی وفاقی وزیرقانون وانصاف بلحاظ عہدہ کمیٹی کے رکن ہونگے۔

یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس آج صبح 11بجکر15منٹ پرپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیاگیاہے۔

مقبول خبریں