زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ میں35 روپے کمی

برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں


Numainda Express January 02, 2019
برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔فوٹو: فائل

ٹیکسٹائل سمیت 5 برآمدی صنعتوں کیلیے خوشخبری ملک بھر میں زیروریٹڈ صنعتوں کیلیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کردی گئی۔

برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کی جانب سے یہ مطالبہ کہا گیا تھا کہ اس وقت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی زیادہ نرخ پر مل رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔

اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت آئندہ 5 سال کیلیے برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے7 روپے یونٹ کے کا نرخ مقرر کرے۔

مقبول خبریں