سیریز جیتنے پاکستان آئے تھے سوچیں گے کیا غلطیاں ہوئیں، آسٹریلوی کپتان کی پریس کانفرس

ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا


ویب ڈیسک February 01, 2026

آسٹریلوی مچل مارش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے، تاہم شکست کے بعد کافی مایوسی ہوئی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارا کریڈٹ پاکسانی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتی۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے نتائج پر ہمیں کافی مایوسی ہوئی اور اس سیریز میں ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔

کپتان مچل مارش نے پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر کہا کہ میرے پاس کچھ کہنے کو نہیں کیونکہ فی الحال ہم ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں اور ہمارا فوکس اسی پر ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ہم بیٹھ کر سوچیں گے کہ ہم سے کہاں پر کیا غلطیاں ہوئیں۔

 

مقبول خبریں