ٹی وی شومیں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس پانڈیا اور راہول پر پابندی کاامکان

بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔


Sports Desk January 11, 2019
بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹی وی شو میں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول پر پابندی کا امکان ہے۔

اگرچہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے 2 میچز کی معطلی کو کافی سمجھتے ہیں، البتہ بورڈ کے خازن انیرودھ چوہدری نے کہاکہ دونوں نے الٹی سیدھی باتوں سے بھارتی کرکٹ کو بدنام کیا، جس طرح بال ٹیمپرنگ پر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا اسی طرح ان دونوں کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔

مقبول خبریں