ساتھی کھلاڑی پر پستول تان لینے والے کرکٹر کودوبارہ کھیلنے کی اجازت

پستول تاننے کی وجہ سے کرکٹر قاسم ایڈمز پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے


Sports Desk January 13, 2019
پستول تاننے کی وجہ سے کرکٹر قاسم ایڈمز پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے فوٹو: فائل

میچ کے موقع پر ساتھی کھلاڑی پر پستول تان لینے والے کرکٹر قاسم ایڈمز کو دوبارہ کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

کرکٹر قاسم ایڈمز نے گزشتہ برس نومبر میں 3 روزہ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنے ہی ٹیم ساتھی گیوون کرسٹیان پر پستول تان لیا تھا، جس کی وجہ سے ان پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے تاہم اب انھیں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی البتہ وہ مزید کچھ فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

مقبول خبریں