بی پی ایل آفریدی کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

آفریدی نے خالد احمد کے باؤنسر کو بیک فٹ پر جاکر کھیلنے کی کوشش کی مگر پاؤں اسٹمپس میں جا لگا


Sports Desk January 15, 2019
آفریدی نے خالد احمد کے باؤنسر کو بیک فٹ پر جاکر کھیلنے کی کوشش کی مگر پاؤں اسٹمپس میں جا لگا

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ میں منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چٹاگانگ ویکنگز کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے آفریدی نے خالد احمد کے باؤنسر کو بیک فٹ پر جاکر کھیلنے کی کوشش کی مگر پاؤں اسٹمپس میں جا لگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں اپنے آؤٹ ہونے کا احساس بھی نہیں ہوا تاہم صرف 2 کے انفرادی اسکور پرمیدان سے باہر لوٹنا پڑا۔

مقبول خبریں