میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
پٹرول چوری کرنے کے لیے پائپ لائن کو ڈرل کیا گیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

پٹرول چوری کرنے کے لیے پائپ لائن کو ڈرل کیا گیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن سے آئل چوری کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ آگ کے شعلوں میں بری طرح جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 66 ہوگئی ہے۔

پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پٹرول چوری کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پائپ لائنوں میں ڈرلنگ کرکے پٹرول چوری کرنے والا گروہ پائپ لائن میں سوراخ کرکے پٹرول چوری کررہے تھے اور علاقہ مکین بھی مختلف برتنوں میں پٹرول جمع کر رہے تھے کہ آگ بھڑک اُٹھی۔

ابتدائی طور پر آگ کے بلند شعلوں میں جھلس کر 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 71 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے مزید 30 زخمی آج دوران علاج چل بسے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس دوران کئی گھر نذر آتش ہوگئے اور جائے وقوعہ پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔