پاک فوج نے چکدرہ پوسٹ 11 سال بعد پولیس کے حوالے کردی

چیک پوسٹ حوالگی تقریب میں عمائدین علاقہ کی شرکت، چیک پوسٹ کاانتظام پولیس کے حوالے کرناتاریخی موقع اور مثالی اقدام ہے۔


Numainda Express January 26, 2019
چیک پوسٹ حوالگی تقریب میں عمائدین علاقہ کی شرکت، چیک پوسٹ کاانتظام پولیس کے حوالے کرناتاریخی موقع اور مثالی اقدام ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

آرمی چیک پوسٹ چکدرہ 11سال بعد پولیس کے حوالے کردی گئی۔

لیفٹننٹ کرنل محمد عامر، ڈی پی او عارف شہباز وزیر اور میجر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کاکرداراداکیاپولیس نے فوج کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے قربانیاں دیں اب پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج چکدرہ بٹالین کے لیفٹننٹ کرنل محمد عامر نے کہا ہے کہ امن کاقیام پاک فوج کی اولین ترجیح ہے تاہم عوام کے تعاون کے بغیر یہ عمل ممکن نہیں۔ امن کے قیام کے لئے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کیاجائیگا۔

انھوں نے کہاکہ نشاندہی ہونے پر مسائل اور مشکلات کاحل نکالنے کی کوشش سمیت سانام ڈیم اور چکدرہ بائی پاس روڈ جیسے معاملات بھی دیکھیں گے اور شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر جوکچھ بس میں ہواکریں گے۔

واضح رہے کہ چیک پوسٹ کا کنٹرول 2009 سے پاک فوج کے پاس تھا۔

مقبول خبریں