پاکستان دبئی کا قیدیوں کی معلومات کے لیے مشترکہ کمیٹی پراتفاق

جوائنٹ کمیٹی پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی، زلفی بخاری


Numainda Express January 28, 2019
پاکستان دبئی کا قیدیوں کی معلومات کے لیے مشترکہ کمیٹی پر اتفاق فوٹو: فائل

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور دبئی پولیس نے قیدیوں کی معلومات کیلیے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری سے ملاقات کی جس میں پولیس چیف نے ادارے کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اورقیدیوں کے مسائل اورسہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ جوائنٹ کمیٹی پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی،جن قیدیوں کی سزا پوری ہو چکی ہے ان کی رہائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں