دبئی میں اربوں کی جائیداد بنانے والوں کے خلاف کارروائی میں ایف آئی اے ناکام

پراپرٹی مالکان کی اکثریت نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا جبکہ باقی نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا کرکے جان بچالی۔


Numainda Express January 28, 2019
پراپرٹی مالکان کی اکثریت نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا جبکہ باقی نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا کرکے جان بچالی۔ فوٹو:فائل

دبئی میں اربوں روپے کی پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرنے سے قاصر ہوگیا۔

دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کی اکثریت نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا جبکہ جن لوگوں نے اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا کر کے اپنی جان بچالی۔

ایف آئی اے لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کو رپورٹ ارسال کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ دبئی میں اربوں روپے مالیت کی رہائش اور کاروباری پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ان پراپرٹی مالکان نے نواز شریف حکومت میں بنائی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا۔ ان میں صرف لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے 123 سے زائد افراد شامل ہیں۔

جن افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا انہوں نے ایف بی آر کو ان پراپرٹی کے عوض کروڑوں روپے ٹیکس ادا کر کے اپنی جان چھڑالی۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا۔

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیرون ممالک پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔

مقبول خبریں