پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہیے یا نہیں؟ کپل دیو بھی بول اٹھے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے


ویب ڈیسک January 31, 2026

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کولمبو میں شیڈول میچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سے پوچھا گیا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے دوران دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنا چاہیے یا نہیں۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی طرح کے لوگوں کی اس معاملے پر بیان بازی مناسب بات نہیں۔ ایسے فیصلوں کو حکام پر چھوڑ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکام جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ اس کی حمایت کریں گے کیوں کہ وہ فضول بیان بازی کو اہمیت نہیں دیتے۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے جبکہ ٹیم کی کٹ رونمائی بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں