کراچی کی بندرگاہ پر ایل این جی کے دو جہاز لنگر انداز گیس قلت ختم ہونے کا امکان

ایل این جی کے جہازوں کے آنے سے ملک میں گیس کی کمی کو قابو پانے میں مدد ملے گی، ترجمان وزارت پیٹرولیم


ویب ڈیسک February 12, 2019
ممکنہ طور پر گیس سپلائی میں بہتری آئے گی، ترجمان وزارتِ پیٹرولیم۔ فوٹو:فائل

ایل این جی کے دو جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں جس کے بعد اب گیس قلت ختم ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ملک میں گیس قلت کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر دو ایل این جی کے جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں جس پر پورٹ قاسم کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق پی ایل ایل اور پی ایس او کے جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں، اب ایل این جی ترسیل بہتر ہونے اور گیس بحران ختم ہونے کا امکان ہے، اور ممکنہ طور پر گیس سپلائی میں بہتری آئے گی، اس سے ملک میں گیس کی کمی کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں