پی ایس ایل: پی آئی اے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ پروازیں ہوں گی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 فروری 2019
جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، پی آئی اے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا، پی آئی اے کی جانب سے سہولت متعارف کرانے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کرسکیں گے ۔ پی ایس ایل کے میچز کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئر بس 320 طیارے کے ذریعے 170 مسافر اور 777 سے 300 مسافروں کو پہنچایا جائے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ ہونگی ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔