- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
اقوام متحدہ اور امریکی سفری پابندیوں کے باعث طالبان وفد کا دورہ پاکستان ملتوی
دوحا: افغان طالبان کے مذاکراتی وفد میں شامل اراکین پر اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے مذاکراتی وفد نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور دیگر حکام کو وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرنا تھی۔
قطر میں افغان طالبان سیاسی دفتر سے جاری بیان میں سفری پابندیوں کے باعث دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے نئی تاریخ طے کی جائے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کی امید ہوگئی ہے اور امریکا بھی اپنی فوجیں واپس بلانے پر تیار ہوگیا ہے۔ اسی سلسلے میں مذاکراتی وفد کو پاکستان آنا تھا۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امن مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
ادھر طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، فریقین کی جانب سے متضاد اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں جب کہ بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔