پاسکو کو رواں سیزن42 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے کا منافع

فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلیے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،ذرائع


این این آئی August 05, 2013
منصوبوں کے مکمل ہونے سے مزید 37 ہزار ٹن اشیا خوردونوش ذخیرہ کرنے کی گنجائش میسر ہوگی. فوٹو: فائل

پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن نے رواں سیزن کے دوران 42 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے منافع حاصل کرلیا۔

پاسکو ذرائع کے مطابق کسانوں کو فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلیے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔



رواں سیزن کے دوران کمپنی کے منافع میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاسکو نے اپنے ہی وسائل سے آمدنی بڑھا کر خانیوال اور حافظ آباد میں دو منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبوں کے مکمل ہونے سے مزید 37 ہزار ٹن اشیا خوردونوش ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مقبول خبریں