سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے

چینی یونیورسٹی کے پروفیسر نے چینی ویب سائٹ وی چیٹ پر1,667 نئے دوست بنانے پر اچھے نمبروں کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک March 20, 2019
وی چیٹ چین کا مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہے جسے آپ وہاں کا فیس بک قرار دے سکتے ہیں (فوٹو: فائل)

چینی جامعہ کے ایک پروفیسر نے اپنے طالب علموں کے لیے عجیب اعلان کیا ہے کہ اگر وہ چینی فیس بک ' وی چیٹ' پر 1,667 نئے دوست بنائیں گے تو انہیں امتحان میں اے پلس کے برابر نمبر دیئے جائیں گے۔

چین کی مشہور ہینان یونیورسٹی برائے قانون و معاشیات کے آن لائن اور نیو میڈیا کورس کے پروفیسر نے یہ متنازع ہوم ورک دیا ہے۔ پروفیسر کے مطابق اگر کوئی بچہ 1001 دوست بنائے گا تو اسے 100 میں سے 60 نمبر ملیں گے۔ یہ تو پہلی حد ہے لیکن طلبا وطالبات سوشل میڈیا پر اگر 1,667 دوست بناتے ہیں تو ان کے نمبر پڑھ جائیں گے اور وہ اے پلس کے درجے میں شمار ہوں گے۔

پوری تنقید کے باوجود یونیورسٹی نے اپنے استاد کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات تک پہنچ جانے کے باوجود کئی بچے اپنی ذات کے خول میں بند رہتے ہیں۔ اس عمل کا مقصد انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنا ہے تاہم کئی طالب علموں نے اس ہدف کو ناممکن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ وی چیٹ چین کا مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہے جسے آپ وہاں کا فیس بک قرار دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں