سرفراز احمد فارغ وقت میں بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے لگے

سرفراز احمد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کے سامنے بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ بولر ان کا ننھا بیٹا عبداللہ ہے۔


Sports Desk March 23, 2019
سرفراز احمد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کے سامنے بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ بولر ان کا ننھا بیٹا عبداللہ ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آسٹریلیا سے سیریز میں ''آرام'' دیا گیا ہے وہ فارغ وقت میں بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے لگے

سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے علاقہ بفرزون میں واقع اپنے گھر کے سامنے بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ بولر ان کا ننھا بیٹا عبداللہ ہے۔

سرفراز نے لکھا کہ ''کچھ عرصے پہلے تک میں اس گلی میں کھیلا کرتا تھا، اب ماشااللہ سے میرے بیٹے کی باری ہے''۔

مقبول خبریں