آپریشن ردالفساد بلوچستان سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد واسلحہ برآمد

آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد ،راکٹس ،مائنز ،مارٹرودیگر اسلحہ برآمد ،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 30, 2019
آپریشن بلوچستان میں سبی اورکوہلو کے درمیان بھمبور کی پہاڑیوں میں کیاگیا ،آئی ایس پی آر فوٹوفائل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، راکٹس اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں سبی اورکوہلو کے درمیان بھمبور کی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد، راکٹس، مائنز، مارٹرودیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

مقبول خبریں