لاہور میں داعش کے حملے کا خدشہ الرٹ جاری

لاہور میں حساس اور پبلک مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، ذرائع


Numainda Express April 05, 2019
لاہور میں حساس اور پبلک مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

صوبائی دارالحکومت میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی جانب سے حملے کے خطرے پر حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 23سالہ شہزاد جوکالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا ہے، لاہور میں حساس اور پبلک مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے۔ دہشت گرد شہزاد افغانستان میں اپنی قیادت سے ہدایات لے رہا ہے اور وہ اس سے قبل شام میں بھی وقت گزار چکاہے۔

ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے خطرات موجودہیں لیکن لاہور پولیس ہر وقت شہریوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں