اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی

اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے اپنی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک April 12, 2019
عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس کی آواز میں ریکارڈ کیاجائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیاگیا۔ بھارتی موسیقار فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن اوران کی فلم ''دے دے پیاردے'' کی ٹیم نے ایک بارپھرپاکستان کے لیے منافقت کا اظہارکرتے ہوئے اپنی فلم سے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا نکال دیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ''دے دے پیاردے'' کی ٹیم نے اپنی فلم سےعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ٹوٹل دھمال' پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ''توملا'' عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔





اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ ہدایت کار کی پاکستان سے متعلق چھوٹی سوچ سامنے آگئی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ''ٹوٹل دھمال'' کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مقبول خبریں