انتخابی مہم کے سلسلے میں شازیہ مری کا اچھرو تھر کا دورہ

معززین سے ملاقاتیں، روحانی پیشوا کی پی پی امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت


Nama Nigar August 19, 2013
تھر کے دورے کے دوران جیلانی جماعت کے روحانی پیشوا پیر سید نور محمد شاہ جیلانی نے اپنے مریدین و معتقدین کو پی پی امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 سانگھڑ II کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار کا تھر کے مختلف علاقوں کا پہلی مرتبہ دورہ۔

تھر کے دور افتادہ علاقوں میں جیے بھٹو کے نعرے گونجنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے235 سانگھڑ II سے پی پی امیدوار سابق صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے مری برادری کے روحانی پیشوا سید عبداللہ شاہ خراسانی کے فرزند سید ریاض حسین شاہ خراسانی اور جیلانی جماعت کے روحانی پیشوا پیر سید نور محمد شاہ جیلانی کے ہمراہ اچھرو تھر کے مختلف علاقوں ماڈیر تڑ، جیروتڑ اور پتائو تڑ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور علاقے کے معززین سے ملاقات کرکے انھیں کامیاب کرانے کی اپیل کی۔



اس موقع پر تھر کے باسیوں نے پی پی کے امیدوار کو پہلی مرتبہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ تھر کے دورے کے دوران جیلانی جماعت کے روحانی پیشوا پیر سید نور محمد شاہ جیلانی نے اپنے مریدین و معتقدین کو پی پی امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کی۔

مقبول خبریں