خاتون پراپرٹی ڈیلر سے زیادتی کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج

خاتون نے تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی، ایس ایچ او


Staff Reporter April 20, 2019
خاتون نے تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی، ایس ایچ او۔ فوٹو:فائل

ملیر میں پراپرٹی ڈیلر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا مقدمہ ملیر سٹی پولیس نے خاتون سحرش کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر طاہر حسین نے بتایا کہ خاتون نے تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی جس پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خاتون کو میڈیکل لیٹر دیا اور اس کا بیان بھی قلمبند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون نیو کراچی کے علاقے سے کسی کے ساتھ کار میں گئی تھی تاہم جو میں واقعہ جسے خاتون بتا رہی ہے وہ ملیر کے علاقے میں پیش آیا تھا جو کہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں آتا ہے بعدازاں ڈی ایس پی ملیر سٹی کی ہدایت پر واقعے کا مقدمہ ان کے علاقے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں