9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا

ملزم نے شب بارات کی رات عوامی کالونی میںلڑکی کے ساتھ زیادتی کی، تفتیشی افسر


کورٹ رپورٹر April 26, 2019
ملزم نے شب بارات کی رات عوامی کالونی میںلڑکی کے ساتھ زیادتی کی، تفتیشی افسر۔ فوٹو: فائل

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے شب بارات میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم علی شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت کے سامنے متاثرہ بچی نے ملزم علی شہباز کو شناخت کر لیا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر مسرور احمد نے بتایا کہ ملزم کے کپڑے اور سمپل ڈی این اے کیلیے بھیج دیے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے شب بارات کی رات عوامی کالونی میںلڑکی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ بچی شب بارات کی رات ملزم کے گھر حلوہ دینے کے لیے گئی تھی۔

مقبول خبریں