اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے طاہر اشرفی کیلیے عالمی ایوارڈ

دہشت گردی کیخلاف خدمات قابل ستائش، ہر فورم پر اسلام کی ترجمانی کی، یوسف العثمین


Numainda Express April 26, 2019
امارات کے وزیر رواداری الشیخ نہیان المبارک حافظ طاہر اشرفی کو او آئی سی کا عالمی ایوارڈ دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو ابو ظبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طرف سے عالمی ایوارڈ سے نوازاگیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری الشیخ نہیان المبارک ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین نے عالمی تقریب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو ایوارڈ دیا، تقریب میں ستاون اسلامی ممالک کے مندوبین ، عالم اسلام کے عظیم رہنما ڈاکٹرعبد اللہ بن بیعہ ، امارات میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الاخیل ، پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر اور دیگر اسلامی ممالک کے سفرا بھی موجود تھے۔

سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم ڈاکٹر یوسف احمد العثمین نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہر فورم پر اسلام اور مسلمانوں کی درست سمت ترجمانی کی ہے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف طاہر محمو د اشرفی کی خدمات قابل ستائش و تحسین ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے فخر ہے ، یہ اعزا ز عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے علما کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا اعتراف ہے۔

مقبول خبریں