محمد عامر اور وہاب ریاض کو تجربہ کی وجہ سے شامل کیا،انضمام الحق

عباس رضا  پير 20 مئ 2019
عابد، رضوان اور فہیم بیک اپ کے طور پر انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے، انضمام الحق فوٹو: فائل

عابد، رضوان اور فہیم بیک اپ کے طور پر انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے، انضمام الحق فوٹو: فائل

 لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو تجربے کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ تجربے کی وجہ سے محمد عامر اور وہاب ریاض کو منتخب کیا، شاداب خان 100 فیصد فٹ ہوگئے، یاسر شاہ کو واپس آنا ہوگا، عابد علی کی جگہ پاور ہٹر کی ضرورت پوری کرنے کیلیے آصف علی کو شامل کیا، تبدیلیاں ٹیم کی ضرورت کو پیش نظر کیں، کپتان اور کوچ سے مشاورت بھی کی، محمد حفیظ اور حارث سہیل تیسرے اوپنر ہوسکتے ہیں۔9 میچ ہارے لیکن ٹیم فائیٹ کرتی نظر آئی، آسٹریلیا کیخلاف سیریز آزمائشی اور کئی اہم کھلاڑی نہیں کھیل رہے تھے۔

انضمام الحق نے کہا کہ وہاب ریاض کے بارے میں یو ٹرن نہیں لیا، انگلش کنڈیشنز میں ان کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا، پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بیٹنگ کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی صلاحیتوں پر بھروسہ عابد علی، محمد رضوان اور فہیم اشرف بیک اپ کے طور پر انگلینڈ میں ہی موجود اور لیگ میچز وغیرہ کھیلتے رہیں۔ کسی کی انجری ہوئی تو ان میں سے کسی کو لے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔