پاکستان ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے سفارتی دھجیاں بکھیردیں

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2019
افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے مہمانوں سے پوچھ گچھ کی اور ہراساں کیا جب کہ کئی کو واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ فوٹو : فائل

افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے مہمانوں سے پوچھ گچھ کی اور ہراساں کیا جب کہ کئی کو واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے سفارتی دھجیاں بکھیر دیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، قائم مقام ہائی کمشنر حیدر شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جن میں سیاسی و سماجی شخصیات، درگاہوں کے سجادہ نشین، فنکار، صحافی، سول سوسائٹی اور پاکستانی طلبہ شامل تھے۔

افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیردیں، مہمانوں سے پوچھ گچھ کی اورہراساں کیا گیا، کئی کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔