تین افراد کا قتل کرنے والے 3 بھائیوں کو عمر قید کی سزا

مجرموں نے پاپوش نگر میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے 2بھائیوں اور ان کے بہنوئی کو قتل کردیاتھا


کورٹ رپورٹر May 30, 2019
مقتولین اور مجرموں کے درمیان رکشے کی پارکنگ پر جھگڑا چل رہا تھا،پولیس فوٹو: فائل

GENEVA: تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 سگے بھائی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 سگے بھائی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ مجرموں میں عارف عباسی، فیضان عباسی اور عادل عباسی شامل ہیں، عدالت مجرموں کا چوتھا بھائی ملزم فیصل عباسی عرف موٹا کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے پاپوش نگر میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سدھیر احمد، وزیر احمد اور بہنوئی محمد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین اور مجرموں کے درمیان رکشے کی پارکنگ پر جھگڑا چل رہا تھا،مجرموں کیخلاف پاپوش تھانے میں یکم جون 2015 کو مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مقبول خبریں