برطانوی شہزادہ ہیری نے ملاقات کے دوران ایرون فنچ کی عمر پر فقرہ کس دیا

ہیری نے فنچ سے پوچھا کہ کتنے عرصے سے آپ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس پر 32 سالہ آسٹریلوی کپتان مسکرا کر رہ گئے۔


Sports Desk May 31, 2019
ہیری نے فنچ سے پوچھا کہ کتنے عرصے سے آپ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس پر 32 سالہ آسٹریلوی کپتان مسکرا کر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

برطانوی شہزادہ ہیری نے ورلڈ کپ میں شریک کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کے دوران آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کی عمر پر فقرہ کس دیا۔

کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی رقابت کافی مشہور ہے، اسی لیے ہیری بھی فقرہ کسنے سے خود کو روک نہیں سکے، انھوں نے فنچ سے کہا کہ آپ کی عمر بڑھ رہی ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ کتنے عرصے سے آپ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس پر 32 سالہ آسٹریلوی کپتان مسکرا کر رہ گئے۔

مقبول خبریں